امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا

March 19, 2023

فوٹو اسکرین گریب

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک ریسٹورنٹمیں خاتون گاہک کو دیے گئے کھانے سے چوہا نکلنے پر ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقدمے میںکہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میںدیے گئے سوپ میں سے چوہا نکلا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمۂ صحت نے ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔

اس حوالے سے خاتون نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔