• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں چوہوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کسے نوکری پر رکھا گیا؟

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے شہر نیویارک میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کا مقابلہ کرنے کے لیے میئر ایرک ایڈمز کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے کیتھلین کوراڈی کو نوکری پر رکھ لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیتھلین کوراڈی چوہوں کی آبادی کم کرنے سے متعلق امور کی پہلی ڈائریکٹر ہیں جو چوہوں کی آبادی کو کم کرنے کی کوششوں کے کاموں کی نگرانی کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ان کے کام میں نیویارک میں چوہوں کی آبادی کو کم کرنے اور معیار زندگی و صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے شہر کی سرکاری ایجنسیوں، تنظیموں اور نجی شعبے کی حکمت عملی کے لیے منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کافی تلاش کے بعد تجربے کی بنیاد پر کیتھلین کوراڈی کو یہ کام سونپا۔

میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ یہ تقریباً ایک نوکری ہے جو ان کے لیے بنائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس نوکری کی ابتدائی تفصیل میں لکھا گیا ہے کہ آپ کے سامنے ایک مشکل کام ہے، نیو یارک سٹی میں چوہوں کی بے لگام آبادی اور حقیقی دشمن سے لڑنے کے لیے عزم کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیتھلین کوراڈی سابق اسکول ٹیچر ہیں جو اس حوالے سے تربیت یافتہ تو نہیں لیکن انہوں نے ماضی میں چوہوں کو کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے کام کی قیادت کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیتھلین کوراڈی کو سالانہ ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید