مصر و اسرائیل کی سرحد پر متعدد اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے والا مصری بلا (ایجپشن لینکس) پکڑا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور مصر کی سرحد پر جبلِ حریف کے علاقے میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر کسی خطرناک جانور کے حملہ کرنے اور کاٹنے کے واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔
بعد ازاں مذکورہ حملہ آور جانور کو نیچر اینڈ ریزرو اتھارٹی کے ایک انسپکٹر نے پکڑ لیا۔
اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے والا جنگلی بلے (Egyptian Lynx) کو جانچ کے لیے وائلڈ لائف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مصری جنگلی بِلا یا ایجپشن لینکس درمیانے درجے کا شکاری جانور ہوتا ہے، جس کی لمبائی 60 سے 130 سینٹی میٹر کے درمیان ہو سکتی ہے اور شکار کرتے ہوئے اس کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
جنگلی بلا ریگستانی جانور ہے جو کم بارش والے علاقوں میں رہتا ہے، یہ خرگوش، چوہے اور پرندوں جیسے چھوٹے جانوروں کے شکار پر گزر بسر کرتا ہے۔