• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 بھارتی ریاست بہارمیں  ایک لڑکی روایات کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی بارات لڑکے کے گھر لے کر پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بارات کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہوکر دولہا کا اپنی دلہن کے گھر جانا ایک عام روایت ہے لیکن اس روایت کو ایک دلہن نے ختم کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیر ان کردیا۔

دلہن کے باراتی دولہے کے گھر کے باہر خوشی سے ناچ رہے تھے جبکہ دلہن سفید رنگ کے عروسی جوڑے میں گھوڑے پر بیٹھی لطف اندوز ہو رہی تھی۔

دلہن نے شہنائیوں کی دھن پر گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے بھنگڑا ڈالنے کے انداز میں جشن منایا۔

تازہ ترین