• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر چارپائی کی مہنگے داموں فروخت

نیوزی لینڈ کی اینابیل نامی ویب سائٹ کی جانب سے بر صغیر خصوصاً پاکستان اور بھارت میں استعمال کی جانے والی چارپائی کی فروخت کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی گھریلو اشیاء آن لائن بیچنے والی ایک ویب سائٹ ’اینابیل‘ کی جانب سے اپنے مصنوعات میں ایک چارپائی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ویب کا چارپائی سے متعلق تفصیلات میں لکھنا ہے کہ یہ بر صغیر کی ایک ثقافتی چارپائی ہے جسے دن میں آرام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

نوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر لکڑی سے بنی اس چارپائی کی قیمت  800 -NZD رکھی گئی ہے جبکہ پاکستان کی کرنسی کے مطابق یہ مالیت 94 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

تازہ ترین