سعودی ہم منصب سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، ایرانی وزیر خارجہ

March 19, 2023

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات پر رضا مند ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دو طرفہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب کا دو ماہ کے اندر اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے دونوں بڑے اور اہم ممالک میں سالوں بعد تعلقات کی بحالی چین کی معاونت سے ہوئیہے۔