پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد حارث رؤف جذباتی ہوگئے

March 20, 2023

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف لاہور قلندرز کے منیجر ثمین رانا سے گلے لگتے ہیں تو ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔

ویڈیو میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور دیگر لوگوں کو ’حارث دی چیمپئن‘ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

حارث رؤف نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 49 رنز دیے تھے۔