لندن پلان کا صرف عمران کو پتا ہے، پی ٹی آئی قیادت لاعلم

March 20, 2023


لندن پلان کیا ہے یہ صرف عمران خان کو پتا ہے، عمران خان کی لندن پلان کی تکرار کے باوجود پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے بعد وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے بھی لندن پلان سے متعلق علم نہ ہونے کا اظہار کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب عمران خان کہتے ہیں لندن پلان ہے تو ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں خان پر اعتماد ہے، انہیں وضاحت کی ضرورت نہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر عمران خان انہیں وزیر اعلیٰ بناتے ہیں تو وہ اسے قبول کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران اپنی تقاریر اور بیانات میں بار بار یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ لندن پلان کے تحت انہیں الیکشن مہم سے آؤٹ کیا جا رہا ہے۔