اسمتھ کا بھارت کیخلاف کیچ سوشل میڈیا پر مقبول

March 21, 2023


آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا بھارت کے خلاف حیرت انگیز کیچ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

بھارتی اننگز کے دسویں اوور میں سلپ میں فیلڈنگ کر رہے اسمتھ نے ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے پانڈیا کا ناقابل یقین کیچ لیا۔

اسمتھ کے اس کیچ نے جہاں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیران کیا، وہیں پانڈیا بھی اسمتھ کی ناقابل یقین فلیڈنگ اور کیچ پر دیکھتے رہ گئے۔

میچ میں اس سے قبل اسمتھ نے روہیت شرما کا بھی کیچ پکڑا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ اس سے قبل بھی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حیرت انگیز کیچز پکڑ چکے ہیں۔