سول سوسائٹی وفد آزادانہ، منصفانہ انتخابات کیلئے آج عمران خان سے ملاقات کرے گا

March 21, 2023

ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ایجنڈے پر بات چیت کیلئے سول سوسائٹی کا وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات شام 6 بجے زمان پارک میں ہوگی۔

ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا سیاستدانوں کو آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے بات چیت پر آمادہ کرنا ہے۔

وفد میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، ایچ آر سی پی کے حسین نقی، سی پی این ای کے کاظم خان شامل ہیں۔

مجیب الرحمان شامی، صباحت ایڈووکیٹ، عابد ساقی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

وفد کے دیگر اراکین میں راحیل چیمہ ایڈووکیٹ، خاور ممتاز، سہیل وڑائچ، محمد تحسین اور امتیاز عالم بھی شامل ہوں گے۔