افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، ہیڈکوچ

March 21, 2023

فوٹو بشکریہ پی سی بی

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عبدالرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز کےلیےبڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے، افغانستان کے خلاف ہمیشہ کلوز مقابلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں نوجوانوں کےلیے بڑا اچھا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ہے، ہر شعبے میں شامل کھلاڑی فارم میں ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، ہمارے ساتھ بڑے نام نہیں لیکن نوجوان ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد یوسف بڑے نام ہیں، ہم مل کر کام کریں گے، کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرے گا۔