گوجرانوالہ: پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو باپ نے قتل کردیا

March 21, 2023

علامتی فوٹو

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کے خلاف باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بات نہ ماننے پر باپ نے بیٹی پر فائرنگ کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بڑی بہن کو بچانے کےلیے چھوٹی بہن بیچ میں آئی تو باپ نے اسے بھی گولی مار دی۔

زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے خیالی میں پیش آیا۔