برطانوی لیبر پارٹی کی رہنما کو ناشائستہ ای میل کرنے والے پر الزام عائد

March 22, 2023

فائل فوٹو

برطانوی لیبر پارٹی کی نائب رہنما انجیلا رینر کو ناشائستہ ای میل کرنے والے شخص پر الزام عائد کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 66 سالہ ڈیوڈ پیری پر انتہائی جارحانہ اور ناشائستہ پیغام بھیجنے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پیری کو ویسٹ منسٹر عدالت میں 11 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انجیلا رینر کو ناشائستہ ای میل گزشتہ برس مئی میں بھیجی گئی تھی۔