ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

March 22, 2023

فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور پولیس ہائی الرٹ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حامیوں کو احتجاج کی کال دی تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ جیوری ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم سے متعلق ووٹنگ آج کر سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم اگلے ہفتے مین ہیٹن کورٹ میں ٹرمپ پر چارجز کے اعلان سے قبل بھی عائد ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر کے 40 کے قریب حامیوں نے فلوریڈا میں ریلی نکالی جبکہ نیویارک سٹی میں ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم میں امریکی اداکارہ کو رقم دینے کا الزام ہے۔