افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی، 44 زخمی

March 22, 2023

فوٹو بشکریہ گوگل

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق مختلف حصوں میں زیادہ تر لوگ گھروں کی چھتیں گرنے سے زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز پاکستان اور تاجکستان کی سرحد کے ساتھ صوبہ بدخشاں کا علاقہ تھا۔