عمران نیازی ہر روز جھوٹی کہانی ڈرامائی انداز میں سناتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

March 22, 2023

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ہر روز جھوٹی کہانی ڈرامائی انداز میں سناتے ہیں۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان بے قابو ہجوم اکٹھا کرکے کہتے ہیں جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس جانے سے قبل عمران خان نے ہجوم اکٹھا کیا تھا، عمران نیازی جھوٹی کہانیوں سے اپنے گمراہ لشکر کو مشتعل کر رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں زخمی پولیس والے ہوئے الزام بھی پولیس پر، تعجب ہے۔ عمران نیازی کو صرف اپنے بچے ہی عزیز ہیں جو محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نام نہاد سائفر کو توشہ خانہ کی طرح نگل گیا ہے، غیرملکی سہولت کار حمایت میں سامنے آئے تو عمران غیر ملکی سازش بھول گئے۔