• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر

علیمہ خان— فائل فوٹو
علیمہ خان— فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

مقدمے کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج (جمعے کو) سنایا جانا تھا۔

علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید