گلوکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش

March 23, 2023

تصاویر بشکریہ انسٹا گرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

عاطم اسلم نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے سب کو رمضان مبارک ہو‘۔


انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’آخر کار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ آ گئی ہے، بچی اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں، الحمدلِلّٰہ، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے گلوکار کے لیے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم کا 9 سالہ بیٹا احد عاطف اسلم بھی ہے، دسمبر 2019 میں ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام گلوکار نے آریان رکھا۔