ملتان سلطانز کے منیجر پر 1 میچ کی پابندی

March 23, 2023

ملتان سلطانز کے منیجر حیدر اظہر—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر 1 میچ کی پابندی لگا دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منیجر حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول تھری کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی کے مطابق حیدر اظہر فائنل میچ کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث میں ملوث پائے گئے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر اظہر نے امپائر ایلیکس وارف کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جو لاہور قلندرز نے جیت لیا تھا۔