برطانیہ نے پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

March 23, 2023

برطانیہ نے پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی ہے۔

برطانیہ نے گزشتہ ہفتے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔

امریکا اور یورپی ممالک بھی سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔