ایران کے شہر زاہدان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر زاہدان میں دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں متعدد دھماکا خیز آلات بھی برآمد کیے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق دہشت گرد ٹیم زاہدان شہر میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔