• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب پرواز میں پیش آنیوالے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، اماراتی وزارت خارجہ

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی اماراتی پرواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے سے نمٹنے اور تعاون کرنے  پر سعودی حکام کے شکر گزار ہیں اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

ابوظبی سے یو اے ای کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں مزید کہا کہ اماراتی اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

  یو اے ای کی وزارت خارجہ کے مطابق عدالتی حکام قانون کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے مجاز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ طیارہ یو اے ای میں رجسٹرڈ ہے، تحقیقات میں واقعے کے مختلف پہلوؤں، اس کے محرکات اور اس بات کا جائزہ بھی شامل ہے کہ آیا اس کا کسی دہشت گردانہ سرگرمی یا مقصد سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید