• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور مظالم سے متعلق نئی رپورٹ پر بحث

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 30 ستمبر 2026 کو ہونیوالے 63ویں اجلاس کے دوارن ایریٹ اکیڈمی جنیوا کی طرف سے جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی کے تحت ایک سائیڈ ایونٹ منعقد ہوا۔

ایونٹ میں بھارتی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک، ریاستی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک نئی تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر کے اس پر بحث کی گئی۔

ایریٹ اکیڈمی جنیوا کی  مارچ 2026 کی رپورٹ بعنوان غیر مساوی شہری، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں میں 2014 سے 2025 کے عرصے کے دوران مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور ہندتوا کی پرچار بی جے پی حکومت کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں تقریباً 20 کروڑ مسلمانوں کو امتیازی قوانین، نفاذِ قانون کی کارروائیوں، فرقہ وارانہ تشدد اور املاک کی مسماری سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

سائیڈ ایونٹ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین اور دیگر بین الاقوامی مبصرین نے شرکت کی اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری امتیازی پالیسیوں اور کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔

انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کے وہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف بھارت  میں جاری مظالم اور امتیازی سلوک پر آواز اٹھائیں اور رپورٹ میں شامل تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کروائیں-

بین الاقوامی خبریں سے مزید