ملا عمر کے قریبی ساتھی افغان مرکزی بینک کے قائم مقام سربراہ مقرر

March 24, 2023

کابل(نیوز ایجنسی )افغان طالبان نے ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا ہدایت اللہ بدری کو کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کردیا، رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ملا ہدایت اللہ بدری پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں،افغانستان کے مرکزی بینک میں نئی تقرری کا اعلان بدھ کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے سابق قائم مقام سربراہ ملا ہدایت اللہ بدری کو افغانستان بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے،افغانستان کے سابق وزیر خزانہ نے 2021 میں طالبان کے مغربی حمایت یافتہ انتظامیہ سے ملک کا کنٹرول چھین لینے کے بعد بجٹ کے معاملات کی نگرانی کی تھی، وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ ملا ہدایت اللہ بدری پہلے ہی اپنا نیا عہدہ سنبھال چکے ہیں،طالبان کیلئے مالیاتی امور چلانے کی صلاحیتوں کے مالک، نیشنل بینک کے نئے سربراہ ماضی میں سینئر طالبان رہنما ملا محمد عمر کے مشیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔