جیل انتظامیہ نے حسان خان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا

March 24, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی —فائل فوٹو

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ پولیس انہیں لے کر روانہ ہو گئی۔

اس سے قبل کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کی ضلعی کچہری پہنچی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حسان خان نیازی کو اڈیالہ جیل سے ضلعی کچہری میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حسان خان کی طلبی کی روبکار جاری کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ میں 18 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا۔

حسان خان نیازی پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔