پیپلز پارٹی الیکشن کیلئےتیار ہے، یوسف رضا گیلانی

March 24, 2023

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے اور عدالت کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن ہوں گے تو بھاگیں گے نہیں، میدان میں ہوں گے، محترمہ کی شہادت کے بعد بھی الیکشن دیر سے ہوئے تھے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئین میں ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی مدت طویل کی جا سکتی ہے۔