مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر آگئی

March 25, 2023

فوٹو بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

نیوزی لینڈ کے 22 میچز کے بعد 160 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

عالمی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

اس فہرست میں بھارت تیسرے، بنگلادیش چوتھے، پاکستان پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔

افغانستان کا ساتواں، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں، جنوبی افریقہ کا نواں اور سری لنکا کا دسواں نمبر ہے۔