سیاست میں آنے کے بعد نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، راج ببر

March 25, 2023

بھارتی اداکار راج ببر نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے بعد نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔

ٹیلی ویژن شو ’دی کپل شرما شو‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راج ببر نے اپنے سیاسی اور شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔

اس دوران جب کپل شرما نے راج ببر سے ان کے مالی حالات کے بارے میں سوال کیا تو راج ببر نے جواب دیا کہ جو لوگ پہلے کام دیتے تھے، انہوں نے بھی کام دینا بند کردیا، کیونکہ انہیں ایسا لگا کہ راج ببر کو اب پیسوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا غلط تاثر ہے کہ کوئی سیاست میں چلا گیا تو وہ 100 سے 150 کروڑ کا آدمی تو بن ہی جاتا ہے۔

راج ببر نے کہا کہ ہمارا کیا ہوا؟ مجھ جیسا آدمی نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، یہاں (شوبز) سے ادائیگی ہوئی نہیں، وہاں (سیاست میں) کچھ کمایا نہیں۔

واضح رہے کہ راج ببر اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ہیں۔