• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار راج ببر کو 26 برس پرانے مقدمے میں قید کی سزا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاستدان راج ببر کو 26 برس پرانے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی، ممبئی کی عدالت نے پولیس اہلکار پر تشدد کے الزام میں راج ببر کو سزا سنائی۔

راج ببر پر سرکاری افسر کو فرائض کی انجام دہی کے دوران نقصان پہنچانے اور دیگر تین الزامات ثابت ہوگئے، عدالت نے ملزم پر ساڑھے 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

مئی 1996 کے انتخابات کے دوران پولنگ افسر نے اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اس وقت راج ببر سماج وادی پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

انہوں نے 90 کی دہائی کے اوائل میں سماج وادی پارٹی جوائن کی تھی اور انہیں 1994 میں راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید