شرجیل میمن ECL سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک روانہ

March 26, 2023

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمنایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں۔