بیلاروس کاروسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا اشتعال انگیزی ہوگا، یورپی یونین

March 26, 2023

روس کے بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنےکے معاہدہ پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی ہوگا۔

برسلز سے جاری اپنے ردعمل میں جوزف بوریل نے مزید کہا کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا یورپی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بیلا روس کو اختیار ہے کہ وہ روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی نہ کرے۔

جوزف بوریل کے مطابق یورپی یونین مزید پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے بیلاروس میں اپنے جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتایا تھا۔