• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ جوہری ہتھیاروں کا ہے تو معاہدہ فوری دسترس میں ہے، علی شامخانی

ایرانی دفاعی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی(فائل فوٹو)۔
ایرانی دفاعی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی(فائل فوٹو)۔

ایرانی دفاعی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی نے کہا ہے کہ مسئلہ جوہری ہتھیاروں کا ہے تو معاہدہ فوری دسترس میں ہے۔ 

تہران سے جاری اپنے  بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کا جوہری ہتھیار تیار نہ کرنا ہے تو یہ قیادت کے فتوے کے عین مطابق ہے۔ 

علی شامخانی نے مزید کہا کہ مذاکرات کا یہ مقصد ایران کے دفاعی نظریے کے مطابق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عباس عراقچی کے پاس اتنی حمایت اور اختیار ہے کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید