اسکاٹ لینڈ کی آزادی کےلیے پُرعزم ہوں، حمزہ یوسف

March 27, 2023

اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا مقابلہ جیتنے کے بعد حمزہ یوسف نےایڈنبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری فوری ترجیح ہر اسکاٹش کی حفاظت جاری رکھنا ہوگی۔

اسکاٹ لینڈ کے بہترین مفادات کے لیے برطانوی حکومت کے ساتھ تعمیری کام کروں گا۔

حمزہ یوسف نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے پُرعزم ہوں۔ ہم یورپی یونین میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ ہم آزادی کا مقدمہ آگے بڑھانے سے ہی جیتیں گے۔

حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں اب آزادی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہہے۔