رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی تصویر کا خریدار 2 سال بعد مل گیا

March 28, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار 2 سال بعد مل گیا۔

سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔

اس سے قبل 26 مارچ کو رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا تھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔