افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد اعظم خان کی جذباتی پوسٹ

March 28, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناکام بیٹنگ کے باعث تیسرے میچ سے ڈراپ ہونے کے بعد اعظم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

اعظم خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا ’صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کی‘۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان صفر جبکہ دوسرے میچ میں ایک رن پر آؤٹ ہوگئے تھے۔