شاہ رخ خان کے گھر 10 کروڑ مالیت کی گاڑی میں کون داخل ہوا؟

March 28, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر میں نئی اور قیمتی گاڑی کو داخل ہوتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس حوالے سے لوگوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جس گاڑی کو شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا اس کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔

رپورٹس کے مطابق پتا چلا ہے کہ جس گاڑی کو شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا وہ گاڑی اصل میں ان ہی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اس نئی گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے مداح سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔