سعودی آرامکو اور چینی کمپنیوں میں معاہدہ

March 28, 2023

سعودی آئل کمپنی آرامکو اور چینی آئل کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت شمال مشرقی چین میں آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری سے یومیہ 3 لاکھ بیرل تیل صاف کرنے کی گنجائش ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 12 ارب 20 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔