بائیڈن نے قتل عام پر گفتگو کی بجائے آئس کریم کا ذکر چھیڑ دیا، تنقید کا سامنا

March 29, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی شہری اس وقت شدید حیرانی میں مبتلا ہوگئے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹینسی کے اسکول میں قتل عام پر گفتگو کی بجائے انہوں نے آئس کریم کا تذکرہ چھیڑ دیا ، انہیں اپنے اس عمل پر شدید تنقید کا سامنا ہے ، ٹینسی کےا سکول میں 3بچوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ویڈیو میں ہنستے ہوئے نظر آنے کے بعد بائیڈن کے متعلق سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گردش کرنے والی ویڈیو میں بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ا سکرین کے نیچے لکھا ہے "بائیڈن نیش وِل کے سکول میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔" تاہم 80 سالہ امریکی صدر "چاکلیٹ چپ آئس کریم" سے اپنی محبت کا تذکرہ کرکے حاضرین سے ہنسی مذاق میں مصروف ہیں۔ ان کی حرکتوں پر وہاں موجود لوگوں کی ہنسی بھی سنائی دے رہی ہے۔بائیڈن نے کہا "میرا نام جو بائیڈن ہے، میں ڈاکٹر جل بائیڈن کا شوہر ہوں، اور مجھے چاکلیٹ چپ آئس کریم بہت پسند ہے۔