نئی قانون سازی سے عدالتی نظام پر عوام و وکلاء کا اعتماد بڑھے گا، امان کنرانی

March 30, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ پریکٹس و پروسیجر ایکٹ 2023 کی منظوری سے عدالتی نظام پر عوام و وکلاء کا اعتماد بڑھےگا ہم موجودہ حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے اس ایکٹ کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ گذشتہ دہائی سے زائد عرصے سے وکلاء نمائندوں کا متفقہ و دیرینہ مطالبہ و خواہش رہی ہے جس کی آج تکمیل ہوئی ہےاسی طرح وکلاء پروٹیکشن بل کی منظوری اور ایکٹ بن جانا بھی ایک بہترین قانون سازی اور وقت کی ضرورت ہے تاہم ہمارا پہلے سپریم کورٹ سے مطالبہ رہا ہے کہ 2010 میں آئین کے 19 ویں کے بعد اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن پاکستان کے وجود کے بعد سے آج 13 سال گذرنے کے باوجود سپریم کورٹ اس بابت اس کے قواعد نہ بناسکے جو ایک ادا راہ جاتی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے جس کے اندر فرد واحد یعنی چیف جسٹس کی رائے و تجویز کنندہ کی حیثیت سے فوقیت حاصل ہے جو قطعی طور پر نہ آئین کے آرٹیکل 175-A اور نہ آرٹیکل 176 سے مطابقت رکھتا ہے اس لئے حکومت اسی جذبہ و محرکات و واقعات و تجربات کے تناظر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے فرد واحد کے خودساختہ اختیار کو بھی قانون کا تابع بنانے کے لئے ایک ایکٹ برائے تعیناتی و تقرری ججز آف ہائی کورٹ اور سینارٹی کے مسلمہ اصول کو اپناتے ہوئے ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں ترقی کا بل بھی فوری طور پر ایوان میں پیش کرے۔