امریکا کا ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر اظہار افسوس

March 31, 2023

فائل فوٹو

امریکا نے ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ گہری سیکیورٹی پارٹنر شپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جمہوریت، انسانی حقوق، آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔