ہوائی فائرنگ، دھمکیاں، بجلی چوری، خوردبرد پر مقدمات درج

March 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نےخاتون کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔غیر قانونی پٹرول فروخت اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج۔ ٹرالی خود برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔غیرقانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا کر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج۔ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔پولیس نے دکان مالک کی ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی رقم خود برد کرنے کے الزام میں چار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ بوہر گیٹ کو تاجر محمد علی نے درخواست دی کہ اس نے حامد ٹیل کے نام سے ڈیرہ اڈہ پر دکان بنائی ہوئی ہے میرے ملازم عظیم بیگ۔ عرفان۔ عزیز اور کاشف ساتھ مل کر ایک کروڑ 80 لاکھ رقم اور مال خود برد کرلیا۔پلاٹ پر قبضہ کرنے کے الزام میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بوگس چیک دینے کے الزام میں دو نوسربازوں کے خلاف مقدمات درج ۔پولیس نے دسویں جماعت کے طالب علم کو اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔