بھارت: شوہر نے کھانا نہ پکانے پر بیوی کو قتل کردیا

March 31, 2023

فائل فوٹو

بھارتی ریاست دہلی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو کھانا نہ پکانے پر جان سے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دہلی کے بھلسوا ڈیری علاقے میں ایک 28 سالہ بجرنگی گپتا نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چَھڑی سے اتنا مارا پیٹا کہ اس کی جان چلی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے مارا کہ وہ سست تھی اور اس نے کبھی اس کے لیے کھانا نہیں پکایا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کی شادی کو7 سال سے بھی کم عرصہ گزرا تھا، اس کا داماد بیٹی کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔

سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع مقامی اسپتال انتظامیہ نے دی ہے، انہوں نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

پولیس نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور لاپتہ شوہر کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی گئی تھی، جس کے بعد ایک خفیہ اطلاع پر بجرنگی گپتا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔