بریڈ پِٹ نے 30 سالہ پرانے وسیع و عریض گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

March 31, 2023

بریڈ پٹ، فائل فوٹو

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ آج کل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک چھوٹے گھر کی تلاش میں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بریڈ پٹ لاس اینجلس میں موجود اپنے تقریباً 30 سال پُرانے وسیع و عریض گھر کو جنوری سے بیچنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے لیے انہیں اب خریدار مل گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار اپنا یہ گھر 40 ملین امریکی ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں، یہ وہ گھر ہے جہاں بریڈ پٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی نے اپنے 6 بچوں کی پرورش کی۔

رپورٹ کے مطابق، بریڈ پٹ نے 1.9 ایکڑ پر مشتمل اپنے اس گھر کو بیچنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی سے طلاق کے بعد لاس اینجلس میں ایک چھوٹے گھر کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انجیلینا جولی نے بریڈ پٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے شوہر نے اُنہیں اور ان کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد 2019ء میں اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔