یکم اپریل سے 1 کلو ایل پی جی 48 روپے 78 پیسے سستی

March 31, 2023

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے ایک کلو ایل پی جی 48 روپے 78 پیسے سستی کرنے کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے یکم اپریل سے ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 48 روپے 78 پیسے کی کمی کے بعد 228 روپے 99 پیسے مقرر کی ہے۔

اوگرا کے اعلان کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا۔

حالیہ اعلان کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے ہوگئی ہے۔