• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری پر مبنی فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سے لگایا جائے گا، جو گھریلو، صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین پر لاگو ہوگا۔

نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے سے صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافی سرچارج کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

فیصلے کے مطابق اس سال جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید