عالمی عدالت نے ایرانی اثاثے منجمد کرنے کا امریکی عدالتوں کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا

March 31, 2023

عالمی عدالت انصاف نے امریکی عدالتوں کی جانب سے بعض ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

عالمی عدالت نے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم کہا کہ رقم بعد میں طے کی جائے گی۔

ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہاختیار میںنہیں۔