سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے حج سیزن کی شاندار کامیابی اور عمدہ انتظامات کو سراہا۔
سعودی کابینہ کا اجلاس شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ دوران حج اژدہام کے انتظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات میں عالمی سطح کی مثال قائم ہوئی۔
کابینہ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے برادر و دوست ممالک سے امن مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی کابینہ نے امریکا ایران معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا اور فوجی کارروائیوں کے خاتمہ، مذاکرات کے آغاز اور پاکستان و قطر کی ثالثی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں 28 فروری سے پہلےکی صورتحال کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے پر زور دیا گیا۔