• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو خاتون پولیس اہلکاروں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

فواد چوہدری— فائل فوٹو
فواد چوہدری— فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری خواتین پولیس اہلکاروں پر تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ خواتین پولیس آفیسر بننے کا انتخاب کیوں کر رہی ہیں؟ ان میں سے اکثر بطور پولیس آفیسر بالکل بے کار ہیں اور اس شعبے کا انتخاب برا بھی ہے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس 

سابق وفاقی وزیر کی یہ پوسٹ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے ان کی اس پوسٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کی اس پوسٹ پر تنقید کرنے والوں میں سینیئر صحافی حامد میر بھی شامل ہیں، اُنہوں نے لکھا کہ یہ صنفی تعصب ہے، کچھ مردوں کا خیال ہے کہ وہ فطری طور پر ذہانت، قابلیت یا اہمیت میں خواتین سے برتر ہیں، میں نے اسی قسم کے پاکستانی مردوں کو خواتین سفارت کاروں کے سامنے جھکتے دیکھا ہے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس 

سابق وفاقی وزیر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ صنفی تعصب نہیں ہے، آپ نے میری بات کو سمجھے بغیر بیان دے دیا، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بہت سے اہل افراد کو اقتدار کے لالچ میں ٹیلنٹ ضائع کرنے کے بجائے سائنسدان یا کاروباری بننے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس 

انہوں نے لکھا ہے کہ پولیس والوں کو بہت زیادہ قابل ہونے کی ضرورت نہیں، زیادہ قابل لوگوں کو بے کار پیشوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینا حماقت ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس تبصرے پر تنقید جاری ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مرد سیاستدان بننے کا انتخاب کیوں کر رہے ہیں؟ ان میں سے زیادہ تر بطور سیاست دان بالکل بے کار ہیں اور اس شعبے کا انتخاب برا بھی ہے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس 


قومی خبریں سے مزید