• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں: جارجیا میلونی کی مودی سے دلچسپ گفتگو وائرل

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی مختصر مگر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں رہنما دیگر عالمی قائدین کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔

 ویڈیو کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، جس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔

یہ دلچسپ تبادلۂ خیال ایک ماہ بعد سامنے آیا جب مودی نے اٹلی کے دورے کے دوران میلونی کو بھارتی ٹافی میلوڈی بطور تحفہ پیش کی تھی، یہ تحفہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے لفظ میلوڈی کی طرف اشارہ تھا، جو میلونی اور مودی کے ناموں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔

میلونی نے اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مودی کا شکریہ ادا کیا تھا، ویڈیو میں دونوں رہنما ہنستے ہوئے ٹافی کا پیکٹ تھامے نظر آئے، جبکہ اطالوی وزیرِ اعظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیرِاعظم مودی میرے لیے ایک بہت ہی اچھی ٹافی لے کر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ میلوڈی کی اصطلاح پہلی بار 2023ء میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی تھی، بعد ازاں 2024ء میں میلونی نے مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے Melodi# کا استعمال کیا، جبکہ 2025ء کے جی سیون اجلاس میں بھی انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ ہیلو فرام دی میلاڈی ٹیم۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید