ایڈیشنل آئی جی کا چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہوں کا دورہ

April 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی گلگشت ڈویژن بابر جاویدجوئیہ، ڈی ایس پی گلگشت عمر حیات لغاری، ایس ایچ او بی زیڈانسپکٹر خرم خان اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھےایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو سیکیورٹی و دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور بہتر بنائیں اور ان کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے۔